راولپنڈی:عید الاضحی پر 11 مویشی منڈیاں قائم کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی:عید الاضحی پر 11 مویشی منڈیاں قائم کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ضلع میں عید الاضحی کے موقع پر 11 عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، مویشی منڈیاں عید الاضحی سے 10 دن قبل فعال ہونگی۔

 بھاٹہ چوک نزد کوہ نور مل، الحرم سٹی موضع مصریوٹ اور گلستان کالونی نزد نیشنل پارک، خیابان سرسید سیکٹر ٹو راولپنڈی، روات، تحصیل گوجر خان میں مجید موڑ آؤٹ سائیڈ اوریزم ٹاؤن مین جی ٹی روڈ، تحصیل ٹیکسلا میں نیو شریف ہسپتال مین جی ٹی روڈ اور ایچ آئی ٹی نزد اتوار بازار ٹیکسلا کینٹ، تحصیل کلر سیداں میں منگال بائی پاس مویشی سیل پوائنٹ پر اور تحصیل کہوٹہ میںسخی سرور ٹنگی روڈ کے مقام پر مویشی منڈی قائم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں