ن لیگ راولپنڈی کی قیادت میں اختلافات ختم نہ ہو سکے

ن لیگ راولپنڈی کی قیادت میں اختلافات ختم نہ ہو سکے

راولپنڈی(زاہد اعوان سے)راولپنڈی کو کبھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ سمجھا جاتاتھا لیکن کئی برسوں سے مقامی قیادت شدید اختلافات کا شکار ہے۔

عام انتخابات کے دوران دھڑے بندی کے باعث کئی حلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دیگر حلقوں میں واضح برتری حاصل نہ ہوسکی۔ نومنتخب پارلیمنٹیرینز کے باہمی اختلافات کے باعث پارٹی کارکن اور سرکاری افسر بھی پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں۔ کچھ عرصہ قبل نومنتخب سینیٹر ناصر بٹ نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی مخالفت کے باوجود اپنے نام کی تختی لگانے کیلئے نامکمل سوئمنگ پول کا زبردستی افتتاح کیا جو تاحال مکمل اور فعال نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ افتتاحی تقریب کے بعد ایم این اے حنیف عباسی نے سپورٹس افسران پر برہمی کااظہار کیا۔ اختلافات کے باعث شہر کے کئی ترقیاتی منصوبے متاثر ہو رہے اور راولپنڈی تاحال وفاق اور پنجاب میں وزارتوں سے محروم ہے۔ اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے ن لیگ راولپنڈی کے صدر سردار نسیم کے موبائل فون نمبروں پر کئی بار رابطہ کی کوشش کی گئی جو بند ملے، ایم این اے حنیف عباسی نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں