ڈویژنل ڈائریکٹرز 40 لاکھ ایکڑ پر کپاس کی کاشت کا ہدف یقینی بنائیں:سیکرٹری زراعت پنجاب

ڈویژنل ڈائریکٹرز 40 لاکھ  ایکڑ پر کپاس کی کاشت کا ہدف یقینی  بنائیں:سیکرٹری زراعت پنجاب

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز 40 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کے ہدف کا حصول 31 مئی تک ہر صورت یقینی بنائیں۔۔۔

 جس سے 65 لاکھ گانٹھوں کا حصول متوقع ہے جو ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں مددگار ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ موسمی حالات کے پیش نظر کپاس کے کاشتکاروں کی فنی رہنمائی کی جائے۔ اگیتی اور موسمی کاشتہ کپاس کی دیکھ بھال کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیکنیکل ایڈوائزری جاری کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں