سی پی او کا ڈکیتوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

سی پی او کا ڈکیتوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم

راولپنڈی (خبر نگار)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے پولٹری کے تاجروں کے ساتھ ڈکیتی کی پے درپے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تھانوں کو ڈکیتوں کی سرکوبی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا ۔۔۔

 اس ضمن میں ایس یس پی آپریشنز کی نگرانی میں ہر تھانے کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ڈکیتوں کے خلاف نئی حکمت عملی وضع کر لی گئی ۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی آصف ستار نے مرغی منڈی باغ سرداراں میں پولٹری کے تاجروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پرپولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری قاضی زاہد محمود اعوان نے خصوصی اقدامات پر سی پی او راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں