جنگلات، ماحولیات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کر ینگے، فضل حکیم

  جنگلات، ماحولیات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کر ینگے، فضل حکیم

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ جنگلات اور ماحولیات کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھو تا نہیں کیا جائیگا۔

سوات کے عوام اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر حکومتی وسائل بروئے کار لا ئے جا ئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرنے اپنے دفتر پشاور میں سوات پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا،ملاقات سوات پریس کلب کے چیئرمین شیرین زادہ کے قیادت میں ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان، محبوب علی اور فضل رحیم خان بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں