پانچ بائیک لفٹر گرفتار، 4 موٹر سائیکل، رقم و اسلحہ برآمد

 پانچ بائیک لفٹر گرفتار، 4 موٹر سائیکل، رقم و اسلحہ برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5 ملزم گرفتار، 4 موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

صدر واہ پولیس نے عمر گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل، 16 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عمر طیب،قسیم اور عادل شامل ہیں۔ صادق آباد پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم وارث کو ، کوٹلی ستیاں پولیس نے ملزم فیضان نوید کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں