اسلام آباد کے 51 سکولز میں شام کی شفٹ شروع کرنیکا اعلان

 اسلام آباد کے 51 سکولز میں شام کی شفٹ شروع کرنیکا اعلان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے آئندہ تعلیمی سیشن سے وفاقی دارالحکومت کے 51 سکولوں میں شام کی شفٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 اس اقدام کا مقصد اندراج کی مہم کے دوران درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے، بہت سے سکولوں میں طلبا کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، کچھ پرائمری کلاسوں میں طلبا کی تعداد 50 تا 100 ہے ۔نامزد سکولوں کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جائے گا، شام کی شفٹ میں معاونت کے لیے اساتذہ کو اضافی اعزازیہ دیا جا ئیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں