پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، بابر سواتی

 پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، بابر سواتی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت کی حد تک وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور صوبائی اسمبلی کی حد تک بطور سپیکر میں اور میرا تمام عملہ پاکستان ایران کے سفارتی و تجارتی تعلقات کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے ان خیالات کا اظہار ایرانی سفیر رضا امیری سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں مرحوم ایرانی صدر اور انکے رفقا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں