چیئرمین سی ڈی اے کا دورہ ون ونڈو، سہولیات کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے کا دورہ ون ونڈو، سہولیات کا جائزہ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے ون ونڈو کا اچانک دورہ کیا۔

 انہوں نے سائلین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو میں سائلین کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام کیا جائے، تمام افسران و ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے ون ونڈو پر فراہم کی جانے والی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈ ی اے کی زیرصدارت اسلام آباد میں ڈیجیٹل تشہیرکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے، ڈیجیٹل تشہیر کیلئے ڈیجیٹل سکرین، سائن ایج، بل بورڈ، ایل ای ڈی سکرین لگائی جائیں گی، اسلام آباد میں پہلی مرتبہ ڈی 3ایڈورٹائزمنٹ شروع کی جا رہی ہے، ڈیجیٹل تشہیر کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں