جانوروں کی خرید و فروخت میں تیزی ، دام آسمان پر

 جانوروں کی خرید و فروخت میں تیزی ، دام آسمان پر

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ ) عید الاضحی میں دو ر روز باقی رہنے کے باعث قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔۔۔

 دن میں شدید گرمی اور جھلسا دینے والی دھوپ کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں خریدا ر نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم سورج ڈھلنے سے لے کررات گئے تک مویشی منڈیوں کی کھوئی ہوئی رونقیں بحال ہوجاتی ہیں، تاہم جانوروں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتیں سن کر خریداری کرنے کے لئے جانے والے سکتے میں آجاتے ہیں ، امسال چھوٹے کے بجائے بڑے جانوروں اور اجتماعی قربانی کا رجحان زیادہ پایا جارہا ہے ، مویشی منڈیوں میں شدید رش کے پیش نظر قیمتیں مزید بڑھا دی گئیں، مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر د ر جنوں خود ساختہ منڈیاں بھی چل رہی ہیں ۔ جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں ساٹھ فیصد سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہیں ۔ بکرا اور دنبہ ایک لاکھ روپے سے کم نہیں ،اسی طرح بیل کم ازکم تین لاکھ اور اونٹ کے د ام پانچ سے دس لاکھ تک بتائے جارہے ہیں ، منڈیوں میں جانور مہنگے ہونے کی وجہ سے شہریوں نے دیہا ت کا رخ کرلیا ہے ، مہنگا ئی کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد ابھی تک صرف جانوروں کی قیمت پوچھنے پر ہی اکتفا کر ر ہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں