اسلام آ باد میں شہریوں کو بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز کی تقسیم شروع

 اسلام آ باد میں شہریوں کو بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز کی تقسیم شروع

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں میں بائیو ڈیگریڈایبل بیگز کی تقسیم گزشتہ روز شروع کر دی گئی۔

 سی ڈی اے سینی ٹیشن عملے نے شہریوں میں گھر گھر ویسٹ بیگز تقسیم کئے جبکہ اسلام آباد کی 5 بڑی مویشی منڈیوں میں بائیو ڈیگریڈایبل بیگ ڈسٹری بیوشن کاؤنٹرز بھی قائم کر دیئے گئے جہاں شہریوں میں مفت بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں۔ چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ڈسٹری بیوشن کاؤنٹر ز میں متعلقہ عملے کو تعینات کردیا گیا ہے ،دیہی علاقوں میں بھی ویسٹ بیگ ڈسٹری بیوشن کاؤنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں