اصلاحات کے باعث جرائم کی شرح کم ہوگئی، آئی جی اسلام آباد

اصلاحات کے باعث جرائم کی شرح کم ہوگئی، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے چارج سنبھالنے کے 60دن بعد کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اصلاحات متعارف کراوائی گئیں ۔۔

جن کی بدولت جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس خدمت مراکز کو 24گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کی۔ پولیس موبائل سہولت وین اور اسلام آباد ٹریفک پولیس سہولت وین کا افتتاح کیا۔ مارگلہ ہلز اور ملحقہ ٹریلز پر آنے والے سیاح اور مقامی شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مارگلہ ٹریلز پیٹر ول کو لانچ کیا، ڈولفن سکواڈ کی تنظیم نو کی، نائٹ پیٹرولنگ آفیسر تعینات کئے، آن لائن ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا اور باقاعدہ ہیلپ لائن 1815متعارف کرائی، آئی ٹی پی ’’مکینک آن ویل‘‘ سروس کا آغاز کیا، حامل ای لائسنس کا اجرا کیا، آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا، آئی جی شکایات سیل 1715کو مزید فعال کیا، شہدا کے اہلخانہ کیلئے خصوصی سوسائٹی ’’مبین کاٹیجز‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا اور ایک پروقار تقریب کے دوران پلاٹس کے کاغذات شہدا کے اہلخانہ کے حوالے کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں