اسلام آباد، مون سون سے قبل تمام نالوں کی صفائی کا حکم

 اسلام آباد، مون سون سے قبل تمام نالوں کی  صفائی کا حکم

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ مون سون سے قبل اسلام آباد کے تمام نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔

 گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلا س ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں بہنے والے نالوں کو بلا تفریق چینلائز کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اس تمام آپریشن کی نگرانی کریں گے ، چیئرمین سی ڈی اے نے نالوں کے بہاؤ میں رکاو ٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی اور کہا ایم پی او سمیت دیگر شعبوں کی مشینری استعمال میں لائی جائے ۔نالوں کی صفائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو 1122 اسکو چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔ نالوں کے اطراف کچی آبادیوں کی سخت نگرانی کی جائے ،نالوں کی نگرانی کے لئے سی ڈی اے کا عملہ اور مشینری فیلڈ میں چوبیس گھنٹے موجود ہونے چا ہئیں ، تمام ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فوری طور پر فعال کئے جائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں