مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر فوری پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر فوری  پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انتظامیہ کی جانب سے مری میں تعمیرات پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔ کمشنر آفس راولپنڈی سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پابندی پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کی دفعہ 4(d) کے تحت لگائی گئی، اطلاق مری کی حدود بشمول مری ایکسپریس وے پر ہو گا۔ پابندی 90دن یا مری ماسٹر پلان کی تکمیل تک جو بھی پہلے ہو، نافذ رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں