ایم سی آئی:شعبہ ایمر جنسی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ زبوں حالی کا شکار

ایم سی آئی:شعبہ ایمر جنسی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ زبوں حالی کا شکار

اسلام آباد(ماہتاب بشیر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا ذیلی شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ زبوں حالی کا شکار، دو سو ملازمین کی اسامیاں 2008سے پر نہ کی جاسکیں۔۔۔

 2006سے ایک بھی فائر انجن (وہیکل) پروکیور نہ کی جاسکی، افسر اور ملازمین دیگر شعبوں میں تعینات ہو گئے، ایک ڈائریکٹر چند ماتحتوں کے ساتھ امور چلا رہا۔ دو برونٹو سکائی لفٹ ایریل لیڈر 68میٹر، دو برونٹو سکائی لفٹ سنارکل 29میٹر سمیت 36گاڑیاں ہیں، ای اینڈ ڈی ایم ذرائع کے مطابق عملے کی قلت ہے، دو ہزار چھ میں گاڑیاں، سنارکل اور دیگر وہیکلز خریدی گئیں۔ مسائل چیئرمین سی ڈی اے، چیف آفیسر اور وزارت داخلہ کے نوٹس میں لائے گئے مگر شنوائی نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں