راولپنڈی15:جرائم پیشہ افراد گرفتار،3کلو چرس،120لٹر شراب برآمد

راولپنڈی15:جرائم پیشہ افراد گرفتار،3کلو چرس،120لٹر شراب برآمد

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے 15 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے 3 کلو سے زائد چرس، 120 لٹر شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے دل فراز سے 1 کلو 660 گرام چرس، احمدمرزا سے 560گرام چرس، مقصود سے 560گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے وقار سے 260گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عاطف سے 30 لٹر شراب، فیضان سے 30لٹر شراب، نبیل سے 30 لٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے سلیم سے 10 لٹر شراب، گوجر خان پولیس نے اسد سے 10 لٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے اسد سے 10 لٹر شراب، روات پولیس نے سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والے ذیشان کو گرفتارکر کے پستول برآمد کیا جبکہ گوجر خان پولیس نے آزاد سے رائفل 12بور،ایک 1 پستول ، تھانہ صادق آباد پولیس نے علی طاہر سے پستول ،تھانہ ریس کورس پولیس نے احسان سے پستول ، سول لائنز پولیس نے اسامہ سے پستول، چونترہ پولیس نے نعیم سے پستول برآمد کیا ۔مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں