ایران،عراق زائرین کیلئے ویزہ پالیسی آسان بنا ئی جا ئے ،شیعہ علما کونسل

ایران،عراق زائرین کیلئے ویزہ پالیسی آسان بنا ئی جا ئے ،شیعہ علما کونسل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان سے ایران اور عراق کے مقامات مقدسہ جانیوالے ڈیڑھ لاکھ سے زائد زائرین کیلئے ویزہ پالیسی آسان بنا ئی جائے، ایران میں ڈبل ویزہ فیس کا خاتمہ کیا جائے ، ویزہ فیس کو بینک کے ذریعے وصول کیا جائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں علامہ خورشید علی انور جوادی، سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، سید محمد علی کاظمی، حاجی ملک انتصار حیدر، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد گھلو و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں ایران، عراق کے مقامات مقدسہ کے لئے ہزاروں زائرین تیار ہیں اور واضح پالیسی یا لائحہ عمل کے اعلان کے منتظر ہیں، ویزہ و سفری سہولیات کی پالیسی میں مزید آسانی اور بہتری کے لئے فوری طور پر مناسب اقدامات کئے جا ئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں