غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 27 کمرشل جا ئیدادیں سیل

غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 27 کمرشل جا ئیدادیں سیل

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)آر ڈی اے نے فتح جنگ روڈ پر 27 کمرشل پراپرٹیز سربمہر کر دیں۔

ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر قانونی طور پر بنائی گئی عمارتوں کیخلاف کارروائی کی جن میں پانچ ہوٹل، سات دکانیں، چھ مارکیٹیں، دو سروس سٹیشنز، تین پلازے، پائپ و بلاک فیکٹری، پولٹری فارم اور آٹوز اینڈ کیئر سینٹر شامل ہیں۔ سربمہر کی گئی جائیدادوں میں المدینہ ہوٹل، سروس سٹیشن، مدنی ہوٹل، النور ہوٹل، المونیم شاپ، زرین خان مارکیٹ، پاکستان ہوٹل، شاہین مارکیٹ، صابرین پلازہ، پاکیزہ فوڈ، زیڈ این آٹوز اینڈ کیئر سینٹر، قطبہ پولٹری فارم اور دیگر شامل ہیں۔ مالکان کامران، ظہیر خان، محمد رشید، عبدالرحمن، کامران یوسف، حاجی یونس، زرین خان، نعمان خان، شعیب، کبیر حسین، نبیل احمد، ذوالفقار، سمندر خان، محمد بلال، میر سلیم خان، حنیف احمد، محمد اسد، محمد سفیان، رضوان سردار، عادل محمود، محمد شفیق، محمد عقیل، محمد طارق، غلام مقبول، محمد بلال اور حاجی برکت نے بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارات تعمیر کی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں