بھائی نے بھائی کی سپاری دی، اندھے قتل کا سراغ، 3 گرفتار

بھائی نے بھائی کی سپاری دی، اندھے قتل کا سراغ، 3 گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)تھانہ صادق آباد پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے قتل میں ملوث مقتول کے سگے بھائی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی راول فیصل سلیم نے ایس ایچ او انوار الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ملزم مقصود مسیح نے اپنے سگے بھائی مقبول مسیح کو قتل کروانے کے لئے وقاص مسیح کے ذریعے 6 لاکھ روپے میں ڈیل طے کی، ملزم مشتاق بھٹی نے فائرنگ کرکے مقبول مسیح کو قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش بھائی کو قتل کروانے کا اعتراف کرلیا، تینوں ملزمان مقصود، وقاص مسیح اور مشتاق بھٹی کو گرفتار کرکے 1 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں