نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کی جائے، آئی جی اسلام آباد

نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کی جائے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا جس میں آئی جی اسلام آباد نے \\\"نیشنل پولیس ہسپتال\\\" کے تعمیراتی کام پر پراگریس رپورٹ لی۔

انہوں نے پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو ہسپتال کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔آئی جی نے غیر ملکی سفرا، وفود اور غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور انہوں نے پولیس افسران کو غیر ملکی سفرا، وفود اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کئے، آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام میں جلوسوں کے روٹس اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ڈی آئی جی سکیورٹی ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سے تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں