ڈینگی ،جڑواں شہروں کی انتظامیہ کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنانیکا فیصلہ

 ڈینگی ،جڑواں شہروں کی انتظامیہ کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈینگی کے تدارک کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے باؤ نڈری ایریاز میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاجس میں سی ڈی اے کے ڈی جی واٹرمینجمنٹ ، انوائرنمنٹ،سینی ٹیشن اور آئی سی ٹی کے متعلقہ افسران شامل ہوں گے ، راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے ایم ڈی واسا، پی ایچ اے ، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہونگے .اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باؤنڈری ایریاز میں واقع قبرستان، کباڑ خانوں، گرین بیلٹس اور ڈینگی کی افزائش کی ممکنہ جگہوں پر مشترکہ کارروائیاں کی جائیں گی ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کنسٹرکشن مٹیریل کھلی جگہ پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا ئیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں