10گورنمنٹ کامرس کالجز کو جنرل کیڈر کالجوںمیں منتقل کرنیکا فیصلہ

10گورنمنٹ کامرس کالجز کو جنرل کیڈر کالجوںمیں منتقل کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی (خاورنوازراجہ )ہا ئیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں 10 گورنمنٹ کامرس کالجز کو جنرل کیڈر کے کالجوں میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر کالجز سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔

 ذ رائع نے بتایا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے سیکرٹری ہا ئیر ایجوکیشن پنجاب کو منتقل ہونے والے کامرس ادارے جہاں طلبا و طالبات کی تعداد کم ہے ان کالجوں کو قریبی جنرل کیڈر کے کالجوں میں شفٹ کر دیا جائے گا ، وہاں ان کالجوں میں دوسرے مضامین کے ساتھ کامرس کلاسز بھی دی جائیں گی ، اس اقدام سے حکومت پنجاب کے انتظامی اخراجات میں کمی آئے گی۔ پہلے مرحلہ میں پنجاب بھر سے دس کامرس کالجوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور متعلقہ کالجوں کے پرنسپلز تجاویز مرتب کرکے سیکرٹری ہا ئیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں