صادق آباد و نصیر آباد میں1 گاڑی ، 4لاکھ روپے چھین لئے گئے

 صادق آباد و نصیر آباد میں1 گاڑی ، 4لاکھ روپے چھین لئے گئے

راولپنڈی (خبر نگار)مختلف علاقوں سے 19موٹرسائیکل، لاکھوں روپے چوری کر لئے گئے جبکہ ایک گاڑی ، رقم اور موبائل فونزچھین لیے گئے ۔

 صادق آباد میں ڈاکو محمد رحیم سے اسلحہ کی نوک پرگاڑی، 35ہزار روپے لوٹ کر لے گئے ۔نصیر آباد پولیس کو طاہر رشید نے بتایا کہ میڈیسن کی سپلائی دینے کیلئے چوہڑ چوک پہنچا تو اچانک دو نامعلوم بندے آئے اور پسٹل تان کر مجھ سے 142000 روپے چھین لئے ۔صادق آبادپولیس کو قاری کرامت نے بتایا کہ حجرہ سے موبائل فون، 13500روپے ، پستول چوری ہو گیا ۔صادق آباد پولیس کو محسن نے بتایا کہ د بئی پلازہ کھڑا تھا کہ 2نامعلوم شخص پاس آئے اور کہا ہم پولیس ملازم ہیں اور تلاشی کے بہانے زبردستی 2لاکھ روپے چھین لئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں