گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر دھمیال کو بند نہ کرنیکا مطالبہ

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر دھمیال کو بند نہ کرنیکا مطالبہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین دھمیال کی بندش کے منصوبے کو فوری روکا جائے کیونکہ اس عمل سے عوام علاقہ و گرد و نواح کی ہزاروں بچیاں متاثر ہوں گی۔

 ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ سینٹر گزشتہ دود ہائیوں سے بچیوں اور خواتین کو دستکاری،بیوٹیشن،خانہ داری،کمپیوٹر جیسے جدید کور سز سے ہنر مند بنا رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہزاروں بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچا ئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں