14منشیات فروش گرفتار، 3کلو چرس، 27لٹر شراب برآمد

14منشیات فروش گرفتار، 3کلو چرس، 27لٹر شراب برآمد

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 14 منشیات فروشوںکو گر فتار کرکے 3کلو سے زائد چرس ، 27 لٹر شراب اوراسلحہ برآمدکر لیا ۔

تھانہ گنجمنڈی پولیس نے زرنوش سے 1کلو 450گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے ذوالفقار سے 1کلو 180گرام چرس،تھانہ کلرسیداں پولیس نے زکریا سے 550گرام چرس،تھانہ گوجر خان پولیس نے بشیر سے 10لٹر شراب،تھانہ سول لائنز پولیس نے عثمان سے 10لٹر شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے آکاش سے 5لٹر شراب، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے اسد سے 1لٹر شراب،عثمان سے 1 لٹر شراب برآمد کی ۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے امتیاز سے پستول، گوجر خان پولیس نے آصف سے پستول، صدر بیرونی پولیس نے عابد سے پستول ، تھانہ چونترہ پولیس نے عثمان سے پستول، کلر سیداں پولیس نے اکرام سے پستول اور تھانہ بنی پولیس نے ملزم اکبر سے چھری برآمدکی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں