آ ئی جی کی زیرصدارت ا جلاس ، پولیس افسروں کو اہم ٹاسک دئیے

آ ئی جی کی زیرصدارت ا جلاس ، پولیس افسروں کو اہم ٹاسک دئیے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت گزشتہ روز مختلف امور پراجلاسوں کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو شہر کی سکیورٹی، جرائم کے سدباب ،شہریوں کی شکایات کے ازالے اور پولیس افسران کی ویلفیئر کے لئے اہم ٹاسک سونپے ،انہوں نے پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیااور پی ڈبلیو ڈی کے افسران کو ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں ،انہوں نے پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر پولیس افسران کو تفویض کردہ ٹاسکس پر عمل درآمد کا جائزہ لیا،پولیس کے تمام ڈویژنز میں تنظیم نو اور تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں