ڈکیتی و قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو بھا ئیوں کو سزائے موت

ڈکیتی و قتل کا جرم ثابت ہونے پر دو بھا ئیوں کو سزائے موت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ڈکیتی و قتل کے مقدمہ میں نامزد2بھائیوں کو الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنادی ۔۔۔

 عدالت نے مقتول کے ورثا کو 10لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت دونوں ملزمان کومجموعی طور پر20سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے 25 مارچ 2019کو مقتول کے برادر نسبتی سردار بابر شاہین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ،مقدمہ کے مطابق مدعی اپنے بہنوئی کو ملنے برٹش ہومز گیا ، جب دروازہ کھول کر دیکھا تو ایک نامعلوم شخص نے میرے بہنوئی سردار گلفام کو قابو کر رکھا تھا جبکہ دوسرے نامعلوم شخص نے چھری سے اس کے سینے اور گردن پر وار کئے ، میں نے بھاگ کر جان بچائی اسی اثنامیں دونوں ملزمان فرار ہو گئے ، اس مقدمہ میں بعد ازاں پولیس نے علی شان اور شایان علی نامی دو بھائیوں کو گرفتار کیا تھا ، جرم ثابت ہونے پر دونوں بھائیوں کوموت کی سزا سنا ئی گئی ، عدالت نے مقتول کے ورثا کو5لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں