پولیس مخبری کے شبہ میں مسلح افراد کا 2بھائیوں پر تشدد،فائرنگ

پولیس مخبری کے شبہ میں مسلح افراد کا 2بھائیوں پر تشدد،فائرنگ

راولپنڈی (خبرنگار) پولیس مخبری کا الزام، دو بھائیوں کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا دیا، ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو عثمان نے بتایا کہ چھوٹا بھائی کامران علی اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ اتنے میں ایک گاڑی میں منصور ستی، ماجد، ثاقب اور دیگر نامعلوم افراد مسلح ہو کر آ ئے اور میرے بھائی کامران علی کو زبردستی اپنی گاڑی میں ڈالنے لگے جس پر میں نے اور میر ی والدہ نے شور کیا تو کامران علی بھاگ کر گھر کے اندر داخل ہو گیا، اس کے پیچھے منصور ستی، ماجد، ثاقب اور دیگر 4نا معلوم افراد زبردستی گھر کے اندر داخل ہوگئے، مجھ پر اور بھائی پر تشدد کیا، حسن ستی نے کہا آج کامران اور عثمان کو جان سے مار دینگے، یہ پولیس کے مخبر ہیں، منصور ستی نے ہم پر سیدھے فائر کیے، خوش قسمتی سے ہم بچ گئے اور گولی انہی کے ساتھی ناصر کو لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا، ون فائیو پر کال چلنے پر پولیس کی گاڑی آئی جس پر تمام ملزم فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں