ملزموں نے خود کو پو لیس اہلکار بتا کر گاڑی اور رقم چھین لی

ملزموں نے خود کو پو لیس اہلکار بتا کر گاڑی اور رقم چھین لی

راولپنڈی (خبرنگار) خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والوں نے شہری کو اغوا کر کے تشدد کا نشا نہ بنا کر گاڑی اور رقم چھین لی۔

تھانہ روات پولیس کو محسن رفیع نے بتایا کہ روات مین روڈ پر ایک شخص نے پیچھے سے لائٹ ماری تو میں نے راستہ دینے کے لیے گاڑی سائیڈ پر کی، انہوں نے بندوق دکھا کر گاڑی سائیڈ پر لگانے کو کہا اور تین افراد باہر آئے اور کہا کہ ڈی ایس پی نے بلایا ہے، وہ لوگ پولیس کیپ میں تھے، مجھے گاڑی میں بٹھایا اور ان کا ایک بندہ میری گاڑی میں بیٹھ گیا اور کچھ دور جا کر و یرانہ میں دونوں گاڑیاں روک دیں، پھر مجھے مارا اور میری 85 لاکھ روپے کی کار اور 158000روپے چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں