حکومت اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ، علامہ ناصر عباس

 حکومت اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اخراجات میں اضافہ کر رہی اور اپنی عیاشیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈا ل رہی ہے ۔۔۔

 عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر پس رہے ہیں، حکومت نے ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈال کر عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ ا ن خیالات کا ا ظہارا نھوں نے اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا ، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہے ، یہ لوگ جتنا زیادہ اقتدار پر مسلط رہیں گے ، ملک اسی قدر تباہی کی طرف جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں