پاکستان میں 50لاکھ خواتین بینائی سے محروم ہیں، ڈاکٹر صبیح الدین

پاکستان میں 50لاکھ خواتین بینائی سے محروم ہیں، ڈاکٹر صبیح الدین

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میں موتیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں کم از کم 2.2بلین افراد بصارت سے محروم یا بینائی کے مسائل سے دوچار ہیں۔۔۔

 ان میں سے تقریباً ایک بلین افراد کی بینائی کو بچانا ممکن ہے، بینائی کے مسائل مردوں کے مقابلہ میں عورتوں میں زیادہ ہیں اور اس وقت پاکستان میں تقریباً پچاس لاکھ خواتین بینائی سے محروم ہیں۔ سفید موتیا سے آ گاہی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین نے کہا کہ الشفا ٹرسٹ میں سالانہ 52ہزار مفت آپریشن کئے جاتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی آبادی، ذیابیطس کے مریضوں میں اضافہ اور اوسط عمر میں اضافے کے ساتھ ملک میں موتیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ الشفا ٹرسٹ روزانہ تقریباً 100سے 120سرجریز کرتا ہے، انھوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ سہولیات بینائی کے مسائل سے دوچار افراد کے علاج کیلئے ناکافی ہیں اس لئے حکومت کو بھرپور تعاون کرنے کی ضرورت ہے، تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنکھوں کے شعبے کو ہونا چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں