نوسر بازوں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے سے1 لاکھ روپے ہتھیا لیے

نوسر بازوں نے بینک سے رقم لے کر  نکلنے والے سے1 لاکھ روپے ہتھیا لیے

راولپنڈی(خبرنگار)نوسر بازوں نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا، تھانہ ایئر پورٹ پولیس کو پرویزاسلم نے بتایا کہ بینک سے رقم نکلواکر نکلا توایک گاڑی آئی۔۔۔

 اس میں فرنٹ پر 2 مرد اور پچھلی سیٹ پرایک عورت بیٹھی تھی، انہوں نے مجھے پاس بلایا اور کہا ہم ترکی سے ہیں اور پاکستانی کرنسی کی پہچان نہیں ہے، میں نے انہیں 1000،500اور 5000کے نوٹ دکھا ئے ، میری جیب میں ایک لاکھ 78ہزار کی رقم پڑی تھی،انہوں نے میرے ہاتھ سے نوٹ لے کر دیکھنا شروع کردیئے اور پھر واپس لوٹا دئیے ، بعد میں رقم گنی تو ایک لاکھ روپے کم تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں