کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے جعلی اہلکار کیخلاف دھو کا دہی کا مقدمہ درج

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے جعلی  اہلکار کیخلاف دھو کا دہی کا مقدمہ درج

راولپنڈی (احمد بھٹی) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے مبینہ جعلی اہلکار کیخلاف دھو کا دہی کا مقدمہ درج۔

تھانہ آر اے بازار پولیس کو شوکت رشید بٹ نے بتایا کہ راحیل نامی لڑکا میرے پاس آیا اورکہا کہ میں کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی میں ملازم ہوں اورنقشے پاس کرواتاہوں ،میں نے کنٹونمنٹ بورڈ کا نقشہ بنانے کے لئے راحیل کو 170000 روپے دیئے لیکن آج تک اس نے مجھے نقشہ پاس کرو اکر دیا نہ رقم واپس کی ،یہ لڑکا جعلی ملازم بن کر لوگوںسے رقم اینٹھتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں