آئی جی کی پولیس ملازمین، اہلخانہ سے ملاقات، ریلیف احکامات

آئی جی کی پولیس ملازمین، اہلخانہ سے ملاقات، ریلیف احکامات

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکی پیش کردہ درخواستیں سن کر ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔

آئی جی نے ہیڈ کانسٹیبل باقر حسین،کانسٹیبل محمد رشید شہید کے بیٹے محمد حسیب ، ضلع گوجرانوالہ کے 12 کانسٹیبلوں کی جانب سے پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلے کا حکم منسوخ کرنے کی درخواست ،کانسٹیبل قدرت اللہ کے بیٹے محمد ثقلین کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواست جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل بابر حسین کی ضلع شیخوپورہ تبادلے کی درخواست پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ علاوہ ازیں آئی جی نے کہا پی ایچ پی کے سروس رولز 2024 منظور ہو چکے ، عنقریب بڑی تعداد میں پروموشنز ہونگی جبکہ پی ایچ پی اہلکار و افسر ڈیپوٹیشن پر ٹریننگ، ٹریفک اور موٹر ویز پولیس میں جا سکیں گے ۔ دوسری طرف آئی جی نے ایک اور شہید جوان کے اہلخانہ کو ذاتی چھت فراہم کر د ی ،شہید کی اہلیہ، دو بیٹیاں اور 3 بیٹے ذاتی گھر میں زندگی گزاریں گے ۔ ڈیرہ غازی خان کے جوان غلام حسن شہید کے اہل خانہ کو گلبرگ ہاؤسنگ سکیم ڈیرہ غازی خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں