صنعت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ:شافع حسین

صنعت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ:شافع حسین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ کے ورکرزنے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پارٹی کی تنظیم سازی، علاقے کے ترقیاتی مسائل اور حکومت کے فلاحی پروگراموں پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر آگے بڑھا رہے ہیں، بزنس سہولت مراکز نیا کارخانہ لگانے کیلئے پندرہ روز میں این او سی جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا پلان بنالیا ،25سے زائد غیرملکی سولر کمپنیوں سے سودمند بات چیت ہوئی ۔غیرملکی کمپنیوں نے پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں نوید تارڑ، وریام اکرم گجر، غلام شبیر وڑائچ، افضل وڑائچ اور دیگر شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں