مرکزی مسلم لیگ کا بجلی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف مظاہرہ

 مرکزی مسلم لیگ کا بجلی کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف مظاہرہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایل پی جی مافیا کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں ملی رکشہ یونین ،سول سوسائٹی، تاجر برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مظاہرے سے مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر رانا شمشاد سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا حکومت کی نااہلی کا پول کھل چکا ،مزدور کرائے کے گھروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور اس کا بجلی بل 2 لاکھ روپے آرہا ہے ۔ ایل پی جی مافیا نے رکشہ ڈرائیورز کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ۔ 160 روپے میں ملنے والی ایل پی جی 380 روپے میں بلیک میں مل رہی ہے اور دوسری جانب آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہوگیا ، حکومت نے پوری قوم کو آئی ایم ایف کی بھٹی میں جھونک کر رکھ دیا ۔ اگر حکومت سے ملک نہیں چل رہا تو خدارا ہماری جان چھوڑ دے ۔ آئی ایم ایف کا گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ ہماری آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں