برتن بیچ کر گھر نہیں چلایا جا سکتا :چودھری منظور

 برتن بیچ کر گھر نہیں چلایا جا سکتا :چودھری منظور

لاہور(سپیشل رپورٹر)انچارج پیپلز لیبر بیورو اورممبرسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چودھری منظور احمد نے کہا حکومتی نجکاری کی پالیسی کو پیپلز پارٹی اور پیپلز لیبر بیورو نے مسترد کر دیا۔۔۔

یہ اداروں کو بیچنا نہیں خریدنا چاہتے ہیں،گھر کے برتن بیچ کر گھر نہیں چلایا جا سکتا ،پیپلز پارٹی اور پیپلز بیورو کل 3جولائی کے احتجاج میں بھر پور شرکت کریگی۔وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مختلف حکومتی اداروں کی ٹریڈ یونینز کے اجلاس سے قبل مزدور رہنماؤں سے پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔چودھری منظور احمد نے کہا لوگوں کو بتائیں کون کون سے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں، سٹیل ملز کی گیس بند کر دی گئی۔ انہوں نے کہا آپ سارا دن ٹریڈ یونین کے لوگوں کو گالیا ں دیتے ہیں،پی ڈبلیو ڈی ایک ہفتے میں بند کرنے جا رہے ہیں،کون سا ادارہ ایمانداری سے کام کررہا ہے، وزیر اعظم کو گھپلے کا شک ہے تو اسکی تحقیقات کرائیں کون کھا گیا۔یہ ادارے دھرتی ماں کے زیور ہیں،آپ زیور کو بیچنا چاہتے ہیں۔انہوں نے زور دیکر کہا یہاں قانون سازی کے ذریعے ٹھیکیداری نظام لانے کی سازش ہو رہی ہے، پہلے کسانوں کو تباہ کیا اب سرکاری ملازمین پر ٹیکس تھوپ دئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں