واہ میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ’’میڈیکل سائنسز میں ترقی‘‘ کے عنوان سے سیمپوزیم کا انعقاد

  واہ میڈیکل کالج کے زیر اہتمام ’’میڈیکل سائنسز میں ترقی‘‘ کے عنوان سے سیمپوزیم کا انعقاد

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)واہ میڈیکل کالج کے زیر اہتمام پہلا سیمپوزیم ’’میڈیکل سائنسز میں ترقی‘‘ کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔

ایونٹ میں پاکستان بھر کے 500 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) فرخ سعید پرو وائس چانسلر نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز مہمان خصوصی تھے ۔ پشاور میڈیکل کالج اور آرمی میڈکل کالج کی ٹیم نے پوسٹر پریذنٹیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) عبدالخالق نوید نے طلبا و طالبات کو ریسرچ میں دلچسپی دکھانے پر مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں