سیدہ آمنہ بتول کی او آئی سی یوتھ فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی

سیدہ آمنہ بتول کی او آئی سی یوتھ فورم  کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)سیدہ آمنہ بتول فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فار گرین یوتھ موومنٹ اینڈ انٹرنیشنل لنکجز نے ازبکستان میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے یوتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔

فورم کے دوران سیدہ آمنہ بتول نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نوجوانوں کی بہتری سے متعلق ویژن اور پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت اٹھائے گئے تعلیم، روزگار، انٹرپرینیورشپ اور ماحولیات پرمبنی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں