کرک میں واقع نشپا کنواں4سے اضافی پیداوار ملنے کا اعلان

کرک میں واقع نشپا کنواں4سے اضافی پیداوار ملنے کا اعلان

اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں۔

 4 کی پیداوار میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق مذکورہ کنواں سے اضافی 330بیرل یومیہ تیل اور 77لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے ۔ او جی ڈی سی ایل نے گیس کی اس اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا ہے ۔ نشپا کنواں۔4 کی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 59.85ملین ڈالرسالانہ کی خاطر خواہ بچت ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں