ٹینچ بھاٹہ میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا ، ایک اہلکار زخمی

ٹینچ بھاٹہ میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا ، ایک اہلکار زخمی

راولپنڈی (احمد بھٹی)ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا، کانسٹیبل شدید زخمی،مزید نفری پہنچنے پرچار ملزمان گرفتار،16فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔۔۔

تھانہ آر اے بازار پولیس کو رجب علی سب انسپکٹر نے بتایا کہ گزشتہ روز اسلحہ کی نوک پر چھینے جانے والے رکشہ کے مقدمہ نمبر 447/24 کے مدعی نے اطلاع دی کہ ملزمان بامسلح ٹینچ بھاٹہ گرؤانڈ میں موجود ہیں، جب وہاں پہنچا تو وہاں پر20 آدمی بیٹھے ہوئے تھے جن میں تین افراد عاقب،عابد، ہارون کی نشاندہی نبیل نے کی ،دریافت کرنے پر ملزمان نے پولیس پر اسلحہ تان لیا ، جس پر مزید نفری طلب کی گئی ،ملزموں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، نعمان خان نے فہد عبداللہ کانسٹیبل کو زمین پر گر الیا اور عاقب نے کانسٹیبل فہد عبداللہ کے سر پر وار کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا ۔پولیس نے منصب خان، خانویز خان، محمد ریاض اور نعمان خان کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزم رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں