کسی شاہراہ کو علامہ بشیر حسین ناظم کے نام سے منسوب کرنیکا مطالبہ

 کسی شاہراہ کو علامہ بشیر حسین ناظم کے نام سے منسوب کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے ادبا و شعرا نے چیئر مین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 معروف نعت گو و نعت خواں ، شاعر ہفت زبان ، صدارتی ایوارڈ تمغہ حسن کارکردگی کے حامل علامہ بشیر حسین ناظم کی خدمات کے اعتراف میں وفاقی دارالحکومت کی کسی شاہراہ کو ان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ گزشتہ روز علامہ بشیر حسین ناظم کی بارہویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،اس موقع پرمحفل نعت پاکستان کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام ان کے صاحبزادے احمد محمود الزماں کی اقامت گاہ پر صدر تنظیم سید ابرار حسین کی صدارت میں منعقد ہوا، مہمان خصوصی علامہ محمد خالد رومی نظامی گو لڑوی تھے ، شریک شعرائے کرام میں سید ابرار حسین، علامہ خالد رومی نظامی، پرو فیسر عرفان جمیل، وفا چشتی، عرش ہاشمی،نور آسی، احمد محمود الزماں، نصرت ، خلیل الرحمن خلیل، قاری بزرگ شاہ الا زہری ، محمد گل نازک اور عثمان سیالوی شامل تھے ۔ علامہ بشیر حسین ناظم کی نعتیہ ویڈیو ریکارڈنگ بھی محفل میں شامل کی گئیں ۔ شرکا ئے مجلس نے چیئر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے مطالبہ کیا کہ مرحوم بشیر حسین ناظم کی ادبی سماجی و علمی خدمات پر اسلام آباد کی کسی شاہراہ کا نام ان سے منسوب کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں