رومینہ خورشید سے یواین ماحولیات پروگرام کے وفد کی ملاقات

 رومینہ خورشید سے یواین ماحولیات پروگرام کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام ڈنمارک مشن کے 3 رکنی وفد نے سینئر ماہر اقتصادیات کی قیادت میں وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کی۔۔۔

 جس میں اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام میں مشیر کاربن کریڈٹ مارکیٹس عروہ خان نے رومینہ خورشید عالم کو کاربن مارکیٹ سے متعلق ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جن میں سیمنٹ، تیل سمیت مختلف شعبوں سے اپنے کاربن کریڈٹس کی فروخت سے پاکستان معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے ،انہوں نے مختلف ممکنہ شعبوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنی تنظیم کی مکمل تکنیکی اور غیر تکنیکی مدد کا بھی یقین دلایا اور کہا بین الاقوامی کاربن کریڈٹ مارکیٹوں میں اپنے کاربن کریڈٹ تیار اور فروخت کریں۔ فریقین نے پاکستان کے مختلف صنعتی شعبوں کو بین الاقوامی کاربن تجارتی منڈیوں میں اپنے کاربن کریڈٹ فروخت کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں