علما اتحاد و وحدت کی فضا پروان چڑھا ئیں ، اتحاد امت کا نفرنس

  علما اتحاد و وحدت کی فضا پروان چڑھا ئیں ، اتحاد امت کا نفرنس

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )جماعت اہل حرم پاکستان وغدیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اتحاد امت کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے۔۔۔

 تمام مکاتب فکر کے علما ئے کرام معاشرے میں اتحاد و وحدت کی فضاکوپروان چڑھانے کے لئے کردار ادا کریں ،عالمی برادری فلسطین پر اسرائیلی جنگ رکوانے کے لئے اپنا کردار اداکرے ۔ جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی کی زیر صدارت کانفرنس کے اختتام پر جاری کردی اعلامیہ میں کہا گیا کہ استحکام پاکستان کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ،ملکی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں ۔کانفرنس سے سید ناصر عباس شیرازی، نور حسین ، آغا شفا نجفی، علامہ عارف واحدی ، علامہ شبیر حسن میثمی ، پیر سعد الرحمان ، اظہر علی عابدی،غدیر فائونڈیشن پاکستان، ڈاکٹر سید اسامہ ضیا بخاری، ریحان طاہر، صاحبزادہ کاشف گلزار نعیمی و دیگر نے خطاب کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں