12طالبات کر کٹرز سری لنکا میں ہونیوالے اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کی نما ئندگی کر ینگی

 12طالبات کر کٹرز سری لنکا میں  ہونیوالے اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا  کپ میں پاکستان کی نما ئندگی کر ینگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی انٹر یونیورسٹیز چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی 12 پاکستانی خواتین کرکٹرز 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہونے والے اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔۔۔

ان کرکٹرز میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی تین طالبات ناجیہ علوی، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن آغا،سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کی ایک طالبہ سیدہ عروب شاہ، ڈیانا بیگ اور نشرا سندھو، کنیئرڈ کالج یونیورسٹی لاہور کی ارم جاوید، سدرہ امین، عالیہ ریاض اور سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور گل فیروزہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کی طالبہ شامل ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں