دوران مجالس روشنی کا مناسب بند و بست ہو نا چا ہئے ، ایس پی رورل

دوران مجالس روشنی کا مناسب بند و بست ہو نا چا ہئے ، ایس پی رورل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس پی رورل زون شعیب مسعود نے اسلام آباد میں محرم الحرم کے دوران سکیورٹی امور کے سلسلہ میں امام بارگاہوں کے منتظمین اور تا جر ان سے ملاقات کی۔۔۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم و الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن کی فضا کو بر قرار رکھنے کیلئے الرٹ رہیں ، سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،منتظمین اور تا جر ان نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، ایس پی رورل نے کہا محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنا یا جا ئے ،دوران مجالس روشنیوں کا مناسب بند و بست ہو نا چا ہیے ، مجالس اور جلوس کے آغاز اور اختتام میں وقت کی پابندی کو ملحوظ نظر رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں