دکانداروں کو جرمانے بند نہ ہوئے تو ہڑتال کرینگے ، تاجر رہنما

 دکانداروں کو جرمانے بند نہ ہوئے تو ہڑتال کرینگے ، تاجر رہنما

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کی تاجر برادری نے انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے کا سلسلہ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانوں کا سلسلہ نہ رکا تو شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے سڑکوں پر نکلیں گے ۔۔۔

کریانہ، تندور، ملک شاپس، چکن اور گوشت کے دکانداروں کیلئے کاروبار مشکل ہو چکا ہے ، مہنگی چیز یں خرید کر سستی بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماؤں نے مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نجی ہوٹل میں منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس میں خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں صدر کریانہ ایسوسی ایشن پرویز سلیم بٹ، مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ، تنظیم تاجران رجسٹرڈ کے صدر شرجیل میر، پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر عباسی، ریسٹورنٹس اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر چودھری محمد فاروق، فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ظہور بھٹی، نانبائی ایسو سی ایشن کے صدر شفیق قریشی، میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر راحت خان، ملک ایسوسی ایشن کے صدر ملک وقار اور نائب صدر غلہ منڈی فرخ شہزاد و دیگر شامل تھے ، تاجر رہنماوں نے کہا دکانداروں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے ، انتظامیہ فوری طور پر دکانداروں کے خلاف بلاجواز کارروائیاں بند کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں