سوشل میڈیا پر حقائق مسخ کر کے پیش کرنا،تمسخر اڑانا گناہ ،طاہر القادری

سوشل میڈیا پر حقائق مسخ کر کے پیش کرنا،تمسخر اڑانا گناہ ،طاہر القادری

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ کو دعوتِ دین کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے۔

سائبر دہشت گردی آج کے دور کا بڑا چیلنج ہے ۔ نوجوان سوشل میڈیا استعمال کرنے کی تربیت حاصل کریں۔سوشل میڈیا کے ذریعے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے ۔ سوشل میڈیا پر حقائق مسخ کر کے پیش کرنا، کسی کے موقف میں تحریف کرنا ، اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنا، کسی کا تمسخر اڑانا اور تصاویر یا ویڈیوز میں تضحیک آمیز ردوبدل ناجائز اور گناہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر متحرک لوگ کبھی بھی اخلاق اور کردار سے گری ہوئی کوئی بات نہ کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں