سی ڈی اے کا پی تھری اے کی معاونت حاصل کرنیکا فیصلہ

 سی ڈی اے کا پی تھری اے کی معاونت حاصل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے سی ڈی اے کو متحرک ادارہ بنانے کا فیصلہ۔

گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاواکی زیر صدارت اجلاس ہو اجس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی اور انٹرنیشنل کنسلٹنٹ نے شرکت۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ اسلام آباد میں ٹورازم کے فروغ کے لیے بڑے منصوبے شروع کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی(پی تھری اے) کی معاونت اور مہارتو ں سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ پی تھری اے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے سی ڈی اے کو تکنیکی معاونت فراہم کرے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی معاونت سے شہر کے لئے طویل المدتی منصوبے بنائے جائیں گے ۔ دونوں اداروں کی ٹیمیں ملکر کام کریں گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیگر سرکاری اداروں کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں