12جولائی کو دھرنا ، جماعت اسلامی کی 21کمیٹیاں تشکیل

 12جولائی کو دھرنا ، جماعت اسلامی کی 21کمیٹیاں تشکیل

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کی زیر صدارت جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی عہدیداران، ناظمین زونز وشعبہ جات کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں ملک میں مہنگائی،بجلی کی قیمتوں اوربلوں میں لگائے گئے ٹیکسز میں اضا فے کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہو نے والے احتجاجی دھر نے کی انتظامات کے لیے ایک ہزار ممبران پر مشتمل 21 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ نصرا للہ رندھاوا نے کہا ڈی چوک دھر نے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمن کر یں گے ۔ دھر نے میں اسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد و خواتین اور بچے شر یک ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں